• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہباز شریف کی سراج الحق سے تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی درخواست، امیر جماعت اسلامی نے کیا جواب دیا ؟ بڑی خبر

Mar 9, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ہے اور انہیں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کا کہا جس کے بعد دونوں رہنماﺅں نے مشترکہ پیرس کانفرنس سے خطاب بھی کیا ، شہبازشریف کا کہناتھا کہ میں امری جماعت اسلامی سراج الحق، لیاقت بلوچ ، میاں اسلم ، قاضی صاحب، سعد رفیق اور مریم اورنگیز یب کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ آپ سب یہاں تشریف لائے ۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ میں نے سراج الحق سے درخواست کی تھی کہ ہمیں وقت دیا جائے جس پر انہوں نے ہماری درخواست قبول کی اور ہمیں آنے کی دعوت دی ، میں نے اپنی اور متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں کی جانب سے سراج الحق سے درخواست کی ہے کہ تحریک عدم اعتماد پارلیمنٹ میں جمع ہو چکی ہے ، اس میں آپ ہمارا ساتھ دیں ۔شہبازشریف کا کہناتھا کہ تاکہ قوم کے پاس دوبارہ جائیں اور فری اینڈ فیئر الیکشن کا اہتمام ہو ، عوام کے ووٹوں سے نمائندہ حکومت چنی جائے ۔ جماعت اسلامی کا اپنا نظام ہے ، وہ شوریٰ سے مشاورت کے بعد اپنا فیصلہ دیں گے ۔
صحافی نے شہبازشریف سے سوال کیا کہ کیا ایم کیوایم اور ق لیگ سے دوبارہ بات ہو گی ؟ شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیات میں کوئی حتمی بات نہیں ہوتی، خاص طور پر پاکستان میں جو سیاسی حالات ہیں اس میں کبھی بات رکتی ہے ، کبھی ٹوٹتی ہے اور کبھی دوبارہ جڑتی ہے ۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ عمران خان نے عوام سے کیئے گئے وعدے پورے نہیں کیئے ،ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ۔