• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پنجاب میں تبدیلی کی صورت میں کیا ق لیگ علیم خان کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے حمایت کرے گی ؟بڑی سیاسی ہلچل

Mar 8, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی)جہانگیرترین کی رہائشگاہ پر ترین گروپ کا گزشتہ روز اجلاس ہوا جس میں عبدالعلیم خان نے بھی شرکت کی جس دوران مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ناراض رہنماﺅں کو منانے کا ٹاسک عمران اسماعیل کو سونپ دیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز ق لیگ کی قیادت سے پی ٹی آئی کے تین رہنماوں نے ملاقات کی ہے جس دوران پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی صورت میں نئی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ، تحریک انصاف کی جانب سے جانے والی تینوں شخصیات وزیراعظم کے قریبی ہیں اور فیصلہ سازی میں اہمیت کی حامل ہیں، ق لیگ نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی کی صورت میں جو نام سامنے آ رہے ہیں ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے ۔ق لیگ نے وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے عبدالعلیم خان کے نام کو مستر دکر دیاہے ، پی ٹی آئی رہنماوں کی ملاقات مونس الہیٰ اور طارق بشیر چیمہ سے ہوئی ۔ق لیگ کاکہناتھا کہ پنجاب میں ایسی تبدیلی سے بہتر ہے کہ عثمان بزدار کو ہی جاری رکھا جائے ۔