• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عدم اعتماد کی تحریک کیلئے ریکوزیشن جلد جمع کرائیں گے ، کامیابی بھی ہوگی ، شاہد خاقان عباسی

Mar 8, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے جلد ریکوزیشن جمع کرائیں گے اور انشا اللہ کامیابی بھی ملے گی ۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جلسوں اور کابینہ اجلاسوں مین ہر جگہ دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، احتساب کہاں ہے ، وزیر اعظم کو احتساب کا اتنا ہی شوق ہے تو چیئرمین نیب بھی خود بن جائیں ۔ احتساب کا مشیر تو ملک سے فرار ہو گیا ہے ۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دور کی کرپشن بھی جلد عوام کے سامنے آئے گی ، اب احتساب پورے پاکستان کے سامنے ہوگا۔ سینیٹ میں بیٹھے لوگوں نے پیسے دیکر یہ سیٹیں لیں ، ان کی تحقیقات بھی کی جائے کہ وہ پیسہ کہاں سے آیا۔