• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کرپٹ خاندان عمران خان کو ہٹانے کیلئے خرید و فروخت کررہے ہیں،شہباز گل

Mar 13, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ خاندان عمران خان کو ہٹانے کیلئے خرید و فروخت کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ذاتی خرچ پر پی ٹی آئی کنونشن میں شرکت کیلئے آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی عمران خان کا شکریہ ادا کرنے اسلام آباد پہنچے ہیں،عمران خان کا شکریہ جنہوں نے انہیں ووٹ کا حق دیا۔
معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ آزاد خارجہ پالیسی سے سبز پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا، سمندر پار پاکستانی ہمارے اصل ہیرو ہیں،ذاتی خرچ پر کنونشن میں شرکت کیلئے پاکستان آئے مہمان پوری قوم کا فخر ہیں۔