اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنےسے متعلق مشاورت کیلئے پارٹی کی سینئر قیادت کو بنی گالہ طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے طلب کردہ اجلاس میں پرویز خٹک ، شفقت محمود ، علی زیدی اور فواد چودھری شریک ہونگے ، اجلاس میں قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے سے متعلق وزیر اعظم حتمی مشاورت کرینگے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی حتمی منظوری بھی دی جائے گی ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کب طلب کیا جائے؟، وزیر اعظم نے مشاورت کیلئے پارٹی کی سینئر قیادت کو طلب کرلیا
