• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تحریک عدم اعتماد کیلئے ایم این ایز کو ووٹ دینے سے روکنا آئین پاکستان سے روگردانی ہے ، مسلم لیگ (ن)

Mar 13, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) نے تحریک عدم اعتماد کے لئے ایم این ایز کو ووٹ دینے سے روکنے کے اقدام کو آئین پاکستان سے روگردانی قرار دیدیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین کے تحت منتخب کرنے والا ایوان ہی انہیں عہدے سے ہٹانے کا اختیار بھی دیتا ہے ، تمام عمل کی وضاحت آئین کے آرٹیکل 95 میں درج ہے ،ارکان قومی اسمبلی کو روکنا ان کے بنیادی آئینی حقوق کو سلب کرنا ہے ، ایم این ایز پر پابندی ان کی نقل و حرکت کے آئینی حق کی کھلی خلاف ورزی ہے ، ایم این ایز کو ووٹ دینے سے روکنا آئین سے رو گردانی ہے ،وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت آئین پاکستان دیتا ہے ، ان ذمہ داریوں میں وزیر اعظم کا انتخاب ، عدم اعتماد میں شرکت بھی شامل ہے ۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ دستور میں درج طریقہ روکنے کیلئے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرنے والا آئین شکنی کا مرتکب ہوگا اور آئین شکنی دستور کے آرٹیکل 6 کے تحت بغاوت کا جرم ہے ، جھوٹے ، بے بنیاد مقدمات ، ڈرانے ، دھمکانے ، رکاوٹیں کھڑی کر کے اسمبلی نہ پہنچے دینا آئین شکنی ہے ، ان اقدامت کا رتکاب کرنے والوں کو اپنی دستور شکنی کی قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔