• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سابق امریکی صدر باراک اوباما کورونا کا شکار ہوگئے

Mar 14, 2022

نیویارک (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر باراک اوباما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ چاہے کورونا کیسز کم ہوجائیں لیکن پھر بھی آپ ویکسین ضرور لگوائیں۔
جیو نیوز کے مطابق باراک اوباما نے ٹوئٹر پر کورونا میں مبتلاہونے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ‘ آج میرا کورونا ٹیسٹ مثب آیا ہے جبکہ کچھ دنوں سے میرے گلے میں خراش ہورہی تھی لیکن میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں’۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اہلیہ مشعل کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ ہم شکر کرتے ہیں کہ ہم کووڈ ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوالی تھی۔