• Tue. Oct 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

بابراعظم نے سٹارک سمیت فاسٹ باؤلرز کو پیچھے چھوڑ دیا، ہوم سیریز یاد گار بنا دی

Mar 15, 2022

کراچی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بیٹنگ کے بعد بولنگ کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا اور آسٹریلوی باؤلرز مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور کیمرون گرین کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے ہوم سیریز کو یادگار بنا دیا۔تینوں آسٹریلوی باؤلرز تاحال سیریز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تاہم بابراعظم نے کیری کی وکٹ حاصل کر کے سنچری بنانے کا خواب چکنا چور کر دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق ٹیسٹ میں اب تک بابراعظم نے 8 اوورز میں 7 کی اوسط سے رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے اور اب دوسرے میچ میں مجموعی طور پر 7 اوورز کروائے ہیں۔