اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد میں سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں منتقل ہوئی ہیں ، جمہوریت کی بولی لگائی جا رہی ہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ممبران کی بازیابی کے معاملے پر غور ہو گا، کیش کے ڈبے اور تھیلے سندھ ہاؤس منتقل کیے گئے یہ کیا ہے ؟،جمہوریت کی بولی لگائی جا رہی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی کہا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی اور شازیہ مری نے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کیا ،عمران خان کو ہٹانے کیلئے پورے نظام کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے ، اسلام آباد میں الیکشن کمیشن ہے پھر بھی ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے ، دیکھنا ہے الیکشن کمیشن کی جانبداری یا غیر جانبداری کیا ہے ۔
نوٹوں کے تھیلے سندھ ہاؤس منتقل ہوئے ،جمہوریت کی بولی لگائی جا رہی ہے،شاہ محمود قریشی
