اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم کو جاری نوٹس کو فوری طور پر معطل کرنے سے انکار کر دیا ، عدالت نے الیکشن کمیشن اور کابینہ ڈویژن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، وزیر اعظم کی جانب سے وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن نےنوٹس جاری کرکے 14 مارچ کوطلب کیا،وزیراعظم کوجاری نوٹس معطل کردیں،الیکشن کمیشن کانوٹس جاری کرنےکااختیارہی نہیں تھا۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کااختیارتھایانہیں،کیاکوئی شخص خودفیصلہ کرےگا؟، الیکشن کمیشن کوسنےبغیراسٹےآرڈرنہیں دے سکتے،عمران خان اوراسدعمرنےالیکشن کمیشن پیش نہ ہوکرغلط کیا،آپ الیکشن کمیشن میں کم از کم بذریعہ وکیل پیش ہو جاتے ،عدالت نے الیکشن کمیشن اورکابینہ ڈویژن کونوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیر اعظم کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس فوری معطل کرنے سے انکار
