• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ حادثے میں زخمی

Mar 18, 2022

لندن(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان کے لیے لندن سے ایک بری خبر آئی ہے جہاں ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ زخمی ہو گئی ہیں ۔
سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنی سٹوری شئیر کی ۔انہوں نے تصویر شئیر کی جس میں ان کے چہرے پر زخم کا نشان دیکھا جا سکتا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے دو ایموجی بھی شئیر کیے ایک زخمی ایموجی تھا اور دوسرا سکی کرتا ہوا ایموجی تھا جس کا مطلب ہے کہ جمائمہ گولڈ سمتھ کو سکی کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔