• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تکرار کےبعد فائرنگ، ارجنٹائن کی رگبی ٹیم کے سابق کھلاڑی فیڈریکو ارامبورو فرانس میں قتل

Mar 20, 2022

پیرس (ویب ڈیسک) ارجنٹائن کی رگبی ٹیم کے 42 سالہ سابق کھلاڑی فیڈریکو ارامبورو کو فرانس میں قتل کردیا گیا، فیڈریکو ارامبورو کی صبح ایک بارمیں چندافرادسے تکرار ہوئی تھی جس کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گاڑی میں سوار ملزمان نے فیڈریکو ارامبوروپرفائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیڈریکوا رامبورو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، قتل کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 42 سالہ فیڈریکو 2007 کے رگبی ورلڈکپ میں ارجنٹائن کی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔