• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گورنر پنجاب نے حکومت اور اپوزیشن کو سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کا مشورہ دیدیا

Mar 21, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) ملک میں سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ چکا ہے ، ایسے میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے حکومت اور اپوزیشن کو سیاسی درجہ حرارت میں کمی کا مشورہ دے دیا ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب نے اپنے بیان میں حکومت اور اپوزیشن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے سب سے زیادہ اہم چیز ملکی و قومی مفادات کا تحفظ ہے ، اسلامی ممالک کی تنظیم کی کانفرنس کیلئے سب کو چٹان کی طرح متحد و مضبوط رہنا ہوگا۔
خیال رہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس کل سے شروع ہو رہا ہے جس کیلئے مصر کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ بیشتر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے ۔
چند روز قبل متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کی جانب سے حکومت کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب نہ کیا گیا تو او آئی سی اجلاس بھی نہیں ہونے دیں گے بعد ازاں اپوزیشن نے اپنا بیان واپس لیتے ہوئے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ اپوزیشن نے پہلے لانگ مارچ کیلئے 23 مارچ کی تاریخ دی مگر پھر او آئی سی اجلاس کے بعد 25 مارچ کی تاریخ دی ۔
دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کی دھمکی کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ کسی مائی کے لعل میں ہمت ہے تو وہ او آئی سی کے اجلاس میں خلل ڈالنے کی کوشش بھی کر کے دکھائے ، ایسی حرکت کرنے والے کی چیخیں آسمان تک جائیں گی ۔