• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور ٹیسٹ، آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ،بغیر کسی نقصان کے 67 رنز بنا لیے

Mar 24, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور میں جاری آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری رکھی ہوئی ہے اور اب تک بغیرکسی نقصان کے 67 بناتے ہوئے 190 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 391 رنزبنا کر آوٹ ہو گئی جس میں سب سے اہم کر دار عثمان خواجہ کا رہا جنہوں نے 91 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ان کے علاوہ کیمرون گرین نے 79 ، الیکس کیری نے 67 اور سٹیون سمتھ نے 59 رنز بنائے اور ٹیم کو سپورٹ فراہم کی ۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے چار چار کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ، ان کے علاوہ نعمان علی اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

آسٹریلیا کے 391 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 268 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور 123 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ، پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 81رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اظہر علی 78 ، بابراعظم 67 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ان کے علاوہ اور کوئی پاکستانی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

آسٹریلیا کی جانب پیٹ کیومنز نے پانچ اور مچل سٹار ک نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ نتھان لیون کے حصے میں آئی۔