• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور ٹیسٹ کا دوسرا روز ، آسٹریلیا کی بلے بازی جاری

Mar 22, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے ، آسٹریلیا نے 5وکٹوں کے نقصان پر دوسرے روز کا کھیل شروع کیا ۔ آسٹریلیا نے پہلے روز کے اختتام پر کھیل 232رنز بنائے تھے ۔
واضح رہے کہ قذافی سٹیڈیم میں پاکستا ن اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ جاری ہے جس میں آسٹریلیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے ایک ہی اوور میں آسٹریلیا کے دو اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ڈیوڈ وارنر 7رنز اور مارنوس لبوشین صفر پر آوٹ ہوئے ۔تاہم عثمان خواجہ 91 اور اسمتھ 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اورنسیم شاہ نے2،2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ ساجد خان نے ایک وکٹ لی۔
یاد رہے کہ راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ بے نتیجہ ختم ہوئے تھے ، کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے ہارے ہوئے میچ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا کیا تھا جس پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو شدید تنقید بھی برداشت کرنا پڑی ۔