• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے بعد بھارت کی پچ کو بھی غیر معیاری قرار دے دیا گیا

Mar 22, 2022

ممبئی(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان بنگلور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ کو غیر معیاری قرار دے دیا۔بھارت اور سری لنکا کے درمیان 12 مارچ سے بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مجموعی 39 وکٹوں میں سے 26 سپنرز نے لیں جبکہ کھیل کے پہلے دن باولرز نے 16 وکٹیں حاصل کیں۔
تاہم آئی سی سی کے میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کھیل کے پہلے دن ہی پچ نے سپنرز کو بہت زیادہ ٹرن فراہم کیا اگرچہ ہر سیشن کے ساتھ اس میں بہتری آئی لیکن میری نظر میں یہ بلے اور گیند کے درمیان یکساں مقابلہ نہیں تھا۔میچ ریفری کی رپورٹ میں آئی سی سی قوانین کے مطابق اس وکٹ کو معیار سے کم قرار دیا گیا جبکہ بنگلورکے چنا سوامی سٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ملا، یہ ڈی میرٹ پوائنٹ پانچ سال تک ایکٹیو رہے گا۔
واضح رہے کہ اسی ماہ آئی سی سی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں استعمال ہونیوالی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی وکٹ کو بھی معیار سے کم قراردیا تھا۔