• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تیسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بلے بازی جاری

Mar 21, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بلے بازی جاری ہے، جہاں آسٹریلوی ٹیم کے دو بلے باز 8 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے ۔
دورہ پاکستان پر موجود آسٹریلوی ٹیم لاہور میں ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیل رہی ہے ، جہاں میچ کے تیسرے اور اپنے دوسرے اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے دو آسٹریلوی بلے بازوں کوپویلین کی راہ دکھا دی ۔
میچ کے تیسرے اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کو 7 رنز جبکہ مارنس لیبو شین کو صفر پر آؤٹ کر دیا ۔ ڈیوڈ وارنر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ مارنس لیبوشین نے وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ تھمایا ۔
اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ، آسٹریلوی کپتان کا کہا ہے کہ ہم پچھلے 4 دن سے کافی ریلیکس کررہے تھے، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے ،سیریز جیتنے کیلئے پر اعتماد ہیں ۔پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ اگر ہم بھی ٹا س جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے ، ہوم گراؤنڈ پر سیریز میں فتح کیلئے پر عزم ہیں ۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے اپنا سابق سکواڈ ہی برقرار رکھا ہے اور کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ قومی کرکٹ ٹیم میں فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے ۔