• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہمیں اندازہ ہے ، سپیکر اجلاس ملتوی کریں گے، شاہد خاقان عباسی

Mar 25, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما مسلم لیگ( ن)شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی آج کا اجلاس ملتوی کر دیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کسی بھی پارلیمنٹ رکن کی وفات پر اجلاس ایک دن کیلئے ملتوی ہوتا ہے ، اگر سپیکر اس روایت کے تحت اجلاس ملتوی کرتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی خیال زمان گزشتہ ماہ کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے ، صحافی کے سوال پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جلد پتا چل جائے گا کہ کتنے اراکین ہیں ۔
خیال رہے کہ آج کے قومی اسمبلی اجلاس کا 15نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا تھا اس ایجنڈےمیں وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے ۔ جس کیلئے ایم این ایز کی پارلیمنٹ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔