• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گاوں کی لڑکی سے شادی کرنے کے اعلان کے بعد ٹائیگر شروف کو فوری وضاحت کرنا پڑگئی

Mar 25, 2022

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے 2015 میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ اپنی ہونے والی اہلیہ میں کن خصوصیات کو دیکھنا پسند کریں گے۔ جواب میں اداکار نے فوراً کہا کہ میں ایسی لڑکی سے شادی کروں گا جس کا تعلق گاؤں سے ہوگا، میں چاہتا ہوں کہ جب بھی کام سے گھر پہنچوں تو وہ میری خدمت کرے تاکہ سارے دن کی تھکن دور ہوجائے۔
ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ مجھے اس قسم کی لڑکیاں پسند ہیں جو گھروں کے کام کاج میں ماہر ہوں اور اپنے گھر کو وقت دیں۔
بعدازاں اداکار کو جب اپنے بیان کی نوعیت اور معاملے کی سنگینی کا اندازہ ہوا تو انہوں نے فوری طور پر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے بیان کی وضاحت دی اور معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں خواتین کی بہت عزت کرتا ہوں، میرے بیان کا وہ مطلب نہیں تھا جو لوگوں کو سمجھ آیا۔
واضح رہے کہ ٹائیگر شروف نے اپنے کیرئیر کا آغاز فلم ‘ہیروپنتی’ سے کیا تھا جس میں ان کے مد مقابل اداکارہ کریتی سینن تھیں۔