• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خوبصورتی کیلئے ٹریٹمنٹ ، اداکارہ کبریٰ خان نے بھی اعتراف کرلیا

Mar 25, 2022

کراچی (نمائندہ خصوصی)لالی ووڈ اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھی خوبصورتی کے لیے ٹریٹمنٹ کا سہارا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی جس کے میزبان حسن چوہدری ہیں اس میں انھوں نے اپنی نجی زندگی ،آنے والے پراجیکٹس اور ٹرولنگ کے بارے میں بھی بات کی۔
انھوں نے سرجری کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”یہاں پر تقریباً سب نے ہی اس ٹریٹمنٹ کا استعمال کیا ہے اسی طرح انہوں نے بھی اپنی جلد کی حفاظت کے لیے لیزر ٹریٹمنٹ کروایا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ورزش بھی کرتی ہیں جس سے ان کا سٹریس ختم ہوتا ہے اور اس سے انسان صحت مند بھی رہتا ہے“۔
انھوں نے مزیدکہا اگر کسی کو لگتا ہے کہ اسے اپنی خوبصورتی کے لیے سرجری کروانی چاہیے تو اسے بنا جھجک کروا لینی چاہیے۔اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ” میں ذرا مختلف ہوں، خوش مزاج اور خوش قسمت انسان ہوں۔ خو د کو مصروف رکھنے میں یقین رکھتی ہوں اور میں نے کیرٹین ٹریٹمنٹ بھی کروایا ہے“۔
اگر کام کی بات کی جائے تو اداکارہ ان دنوں ڈرامہ سیریل”عہد وفا “میں کام کرتی نظر آ رہی ہیں۔