• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سجل اور احد میر کی علیحدگی کی خبروں پر اینکر پرسن مایا خان اور ساتھی اداکاروں نے پیغامات جاری کردئیے

Mar 26, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)ٹی وی اینکر پرسن مایا خان اور دیگر اداکاروں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں کے بعد سنجیدہ پیغامات لکھ کر پوسٹ کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق مایا خان نے کہاکہ ”سجل اور احد کی تصویریں پوسٹ کرنا بند کر دیں اللہ انھیں اس مشکل وقت میں سے گزرنے کی ہمت دیں۔ مسلسل بات کرنے والو بس کر دو، حد ہوتی ہے بھائی ، ان لوگوں نے اپنا گھر اپنی محبت ، امید اور رشتے کو کھویا ہے لیکن لوگ اس میں بھی اپنا کردار ادا کرر ہے ہیں۔ احد اور سجل کو چھوڑ دو“۔
اسی طرح اداکار فیضان شیخ نے لکھا کہ ” ہمیں یہ بات سمجھنے اور سیکھنے کی ضرورت ہے کہ کوئی اس وقت کس مشکل وقت سے گزر رہا ہے اس وقت ہمیں انھیں تھوڑا وقت دینا چاہیے تا کہ جب بات بہت نجی قسم کی ہو اور تکلیف دہ بھی ہو، طلاق بہت دکھ دینے والا عمل ہے، لوگوں کو چایئے کہ وہ تھوڑی دیر کے لیے اچھے انسان بن جائیں اور اس طرح کی باتیں نہ کریں“۔
اداکار اظفر رحمان نے کہا کہ ” طلاق ایک بے حد مشکل فیصلہ ہے خاص طور پر تب جب ہمیں ساری دنیا جانتی ہوں، ہمیں ان جوڑوں کو ان کی تنہائی اور ان کی عزت کرنی چاہیے، اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں اوران کے ذاتی میسج باکس میں جا کر انہیں بار بار تنگ نہ کریں اور نہ ان سے بار بار سوال پوچھیں، ہمیں اس بات کو سمجھنا چاہیے“۔
یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی افواہیں کافی عرصے سے گردش میں تھیں۔