• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایئرپورٹ پر تلاشی ،اداکارہ اشنا شاہ برس پڑیں

Mar 26, 2022

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ اشنا شاہ کراچی ایئرپورٹ پر خاتون سکیورٹی آفیسر کی طرف سے تلاشی کے دوران بالوں میں ہاتھ پھیرے جانے پر برانگیختہ ہو گئیں۔
ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق 32سالہ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے متعلق لکھا ہے کہ ”لوگوں کو بغیر اجازت چھونے والے لوگوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟کراچی ایئرپورٹ پر تلاشی لیتے ہوئے خاتون سکیورٹی آفیسر کا بغیر دستانوں کے اور بغیر سینی ٹائز کیے ہاتھ میرے بالوں میں پھیرنا کیسے درست عمل ہو سکتا ہے۔میرا جسم کانپ رہا ہے اور مجھے متلی ہو رہی ہے۔“
عدم اعتماد کی تحریک پر کارروائی نہ ہونے باوجود اپوزیشن خاموش کیوں رہی؟ ممکنہ وجہ سامنے آگئی
اشنا شاہ کی اس ٹویٹ پرانٹرنیٹ صارفین کی طرف سے بھی سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ مہوش اعجاز نامی صحافی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”بالوں میں ہاتھ پھیرے؟ بہت عجیب ہے۔“
اشنا شاہ مہوش اعجاز کوجواب دیتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ”وہ بھی دستانوں کے بغیر۔“ایس کے نیازی نامی شخص نے لکھا ہے کہ ”بدقسمتی سے ایسا ہی ہوتا ہے اور امریکی سکیورٹی آفیسرز اس سے بھی بدتر سلوک کرتے ہیں۔“