• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میزائل کا معاملہ، پاکستان کے مطالبے پر بھارت متحرک، فضائیہ کے افسران کو نئے امتحان میں ڈال دیا

Mar 27, 2022

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں بھارت سے ایک میزائل پاکستان کے شہر میاں چنوں کے قریب آ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا ، جس پر پاکستان کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا اور بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق بھارت نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اور اب بھارتی فضائیہ کے چار اعلیٰ عہدیداروں کو بھی ان تحقیقات میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ چاروں اعلیٰ عہدیدار حادثاتی طور پر میزائل فائر ہونے کے اس واقعے میں ملوث تھے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ تحقیقات ’کورٹ آف انکوائری کی طرف سے کی جا رہی ہے جو بھارتی مسلح افواج کا تحقیقاتی بورڈ ہے۔ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ تصدیق بھی کی گئی ہے کہ زیرتفتیش چار افسران میں ایک گروپ کیپٹن بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ میں گروپ کیپٹن یا کمانڈنگ آفیسر چھٹا اعلیٰ ترین عہدہ ہے۔ اس سے اوپر ایئرکموڈور، ایئروائس مارشل، ایئرمارشل، ایئرچیف مارشل اور مارشل کے عہدے ہیں۔