نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک 12سالہ لڑکی نے انسٹاگرام پر لائیوسٹریمنگ کے دوران اپنی 14سالہ کزن کو گولی مار کر قتل کر دیا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئس کی رہائشی پیرس اور کوارون ہاروے نامی یہ کزنز رات دو بجے کے قریب انسٹاگرام پر لائیو سٹریمنگ کر رہی تھیں اور ایک پستول کے ساتھ کھیل رہی تھیں۔
دونوں لڑکیاں ایک سالگرہ کی پارٹی میں شریک تھیں۔ اس دوران پیرس نے اچانک کوارون پر پستول تان لیت اور گولی چلا دی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیرس کوارون کو قتل کرنے کے بعد کچھ دیر پرسکون رہنے کی ناکام کوشش کرتی ہے اور پھر اپنے اوپر پستول تان کر خود کو بھی گولی مار لیتی ہے اور موت کے منہ میں چلی جاتی ہے۔2بج کر 7منٹ پر طبی عملے نے دونوں لڑکیوں کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا تھا۔
پولیس کے مطابق یہ قتل اور خودکشی کا کیس ہے، جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
لائیو سٹریمنگ کے دوران نوعمر لڑکی نے اپنی کزن کو گولی مار دی
