ننکانہ صاحب
۔ سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے نگر کیرتن کا جلوس ننکانہ صاحب پنہچ گیا
۔صوبہ سندھ سے آٹھ سو سے زائد سکھ یاتریوں کی بذریعہ ٹرین ننکانہ صاحب آمد۔
۔ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد اور ڈی پی ا وفیصل شہزاد نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا ۔
: سندھ سے آئے سکھ یاتریوں کوننکانہ آمد پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اسد مگسی کے علاوہ محکمہ اوقاف کے افسران بھی موجود ۔
: سندھ سے آئے ہوئے سکھ یاتری 3دن قیام کے بعد 13اکتوبر کو واپس روانہ ہوں گے۔
۔بابا گورونانک دیو جی کے550ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے بہترین اورفول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
۔بابا گوروناک کے550ویں جنم دن کی تقریبات پرضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب میں سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرے گی۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد
رپورٹ بیوروچیف
شمع وقاص رحمانی
ننکانہ صاحب