• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پیرمحل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی ۔

Oct 11, 2019

پیرمحل کشمیر یکجہتی ریلی
پیرمحل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی ۔
جس کی قیادت ٹیم کمیونٹی ہیلپ پیرمحل کے پریذیڈنٹ علی رضوان چودھری نے کی ۔
کشمیر یکجہتی ریلی ٹیم کمیونٹی پیرمحل اور مسجد فضل ربیع آرا مارکیٹ کے زیراہتمام نکالی گئی ۔
جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں علماء کرام اور ٹیم کمیونٹی ہیلپ تحصیل پیرمحل کے ممبران نے شرکت کی ۔
ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں نعرے بلند کیا ۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔
جس میں کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے ۔کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ ۔
ریلی مسجد فضل ربی سے ہوتی ہوئی بس سٹینڈ اور اللہ والا چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔