• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی نے بھی استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال کر دیا

Mar 31, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید تنہا ہوتے جا رہے ہیں ، اتحادیوں کے ساتھ چھوڑنے کے بعد پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی نے بھی اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال کر دیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا اور استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال کر دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان حکومت کا باضابطہ طور پر ساتھ چھوڑ کر متحدہ اپوزیشن میں شمولیت اختیار کر چکی ہے جبکہ ایم کیو ایم کے وزراء فروغ نسیم اور امین الحق بھی کابینہ سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں ۔ مسلم لیگ (ق) کے سواء وزیر اعظم کے تمام اتحادی اب تک ساتھ چھوڑ کر جا چکے ہیں ۔