• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

صومالیہ ہارن آف افریقہ کا ہی نہیں بلکہ پورے مشرقی افریقہ کا ایک بہت اہم ملک ہے. عبدالقیوم

Mar 31, 2022

صومالیہ ہارن آف افریقہ کا ہی نہیں بلکہ پورے مشرقی افریقہ کا ایک بہت اہم ملک ہے جس کی پورے افریقی براعظم میں ۳۳۳۳ کلومیٹر سب سے لنمبی ساحل کی پٹی ہے پاکستان کی صومالیہ کو کم برآمد اور وہاں سے زیادہ در آمد ہے اس صورت حال کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار لیفٹینینٹ جنرل عبدالقیوم نے اسلام آباد میں صومالیہ کی سفیر میڈم خدیجہ محمد جو پاکستان میں سفارتی برادری کی ڈین ہیں اور جو اب تقریباً چھ سال کے بعد اپنے ملک واپس جا رہی ہیں کی آلو داعی پارٹی جس کی میزبانی سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس جناب ظفر بختاوری نے کی ۔کیا۔اس دعوت میں مراکو کے سفیر اور نائجیریا اور ماریشس کے ہائ کمشنر بھی شریک ہوے جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ صومالیہ کی سول جنگ کے دوران ۵۷۰۰ پاکستانی فوجی اقوام متحدہ کی امن فوج کے طور پر فرائض سرانجام دئتے رہے اور ۲۴ فو جی شہید بھی ہوئے جنرل قیوم نے آخر میں ضیافت کے اہتمام پر جنا ب ظفر بختاوری کا شکریہ ادا کیا