واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے پاکستان کے سفیر کے مراسلے میں لگے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں حقائق کے خلاف قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر”کیٹ بیڈنگ فیلڈ” کی جانب سے کہا گیا کہ مراسلے میں لگے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ مراسلے میں لگے الزامات میں صداقت نہیں ، پاکستان میں ہونے والی پیشرفت کو دیکھ رہے ہیں ، ہم آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں اور مکمل حمایت کرتے ہیں ۔
خیال رہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز سینئر امریکی سفارتکار کو وزارت خارجہ طلب کر کے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا ۔
امریکہ نے پاکستانی حکومت کو دھمکی آمیز مراسلے سے متعلق الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا
