اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ میں غیر معمولی سیاسی صورتحال پر از خود نوٹس کیس کی سماعت شروع ہوچکی ہے جس دوران خاتون درخواست گزار روسٹرم پر آگئیں، سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں میڈیا رپورٹرز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سماعت شروع ہوئی تو خاتون درخواست گزار نے روسٹرم سنبھالا اور موقف اپنایا کہ سابق سفیر اسد مجید کو بلایا جائے تو سب کچھ واضح ہوجائے گا جس پر عدالت نے انہیں بات کرنے سے روکدیا اور کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سنیں گے ۔
ادھر جیونیوز کے مطابق صحافیوں کا کہنا ہےکہ سماعت کی کوریج کے لیے آنے پر عدالت کی پارکنگ کے مین گیٹ سے سپریم کورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے ممبرز کے سوا کسی کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
از خود نوٹس کیس کی سماعت شروع، میڈیا نمائندگان کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد ، خاتون درخواست گزار روسٹرم پرآگئیں
