• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیو یارک میں ریلوے سٹیشن پر فائرنگ، متعدد افراد زخمی، دھماکہ خیز مواد برآمد

Apr 13, 2022

نیو یارک (نمائندہ خصوصی)امریکی شہر نیو یارک کے علاقے بروکلین کے ایک سب وے سٹیشن پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، حکام کو سٹیشن سے دھماکہ خیز مواد بھی ملا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق امریکی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچ افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں جب کہ باقی زخمیوں کے حوالے سے معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ایک ہی ملزم تھا جس نے تعمیراتی کارکنوں والی جیکٹ اور چہرے پر گیس ماسک پہنا ہوا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سٹیشن سے دھماکہ خیز مواد بھی ملا ہے۔