• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شعیب ملک اور مجھے بولڈ فوٹو شوٹ کا بہت فائدہ ہوا تھا: عائشہ عمر

Apr 14, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستانی خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ سے دونوں کو بہت فائدہ ہوا تھا۔
عائشہ عمر نے گزشتہ روز نجی ٹی وی نیو نیوز کے شو میں شرکت کی اور اس دوران متعدد موضوعات پر گفتگو بھی کی۔
شو کے میزبان کی جانب سے عائشہ عمر سے ہنستے ہوئے سوال پوچھا گیا کہ شعیب ملک کو آپ کے ساتھ کروائے گئے اِس فوٹو شوٹ کا کتنا نقصان ہوا تھا؟
عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کو اس فوٹو شوٹ کا بہت فائدہ ہوا تھا، اللّٰہ کا شکر ہے ہم میں سے کسی کو بھی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔
عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ان کے شعیب ملک کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، ہم دونوں نے یہ فوٹو شوٹ ہنسی مذاق میں کیا تھا، ہم دونوں بہترین دوست ہیں اور یہ بات شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی جانتی ہیں۔
عائشہ عمر کا ثانیہ مرزا سے متعلق کہنا تھا کہ وہ بہت اچھے مزاج کی خاتون ہیں، انہوں نے اس فوٹو شوٹ کا کوئی برا نہیں منایا کیوں کہ وہ ہماری دوستی سے متعلق جانتی ہیں۔