• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا ، فی یونٹ قیمت میں پونے 5 روپے اضافہ

Apr 15, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 4روپے 85پیسے مہنگی کر دی ،نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی فروری کی ماہانہ فویل پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے ، صارفین سے وصولی اپریل کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی ۔ فیصلے کے اطلاق سے بجلی صارفین پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے علاوہ پونے 38ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔واضح رہے کہ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا