نیویارک (نمائندہ خصوصی) بروکلین، نیویارک سب وے ٹرین سٹیشن پر فائرنگ کے ملزم 62 سالہ فرینک رابرٹ جیمز کو گزشتہ روز مین ہیٹن نیویارک سے گرفتار کر لیا گیا.
نیویارک پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہیں کرائم سٹاپرز سے اطلاع ملی تھی کہ جیمز کو مین ہیٹین میں چھ سٹریٹ اور فرسٹ ایونیو کے قریب میکڈونلڈز میں دیکھا گیا ہے. جب تک 9 پریسنٹ کے افسران موقع پر پہنچے، جیمز اس وقت تک وہاں سے جا چکا تھا.لیکن پولیس نے جلد ہی اسے شمال میں سینٹ جان کے چوراہے پر دیکھا. جہاں اسے بغیر کسی مزاحمت کے فائرنگ کے 30 گھنٹے کے بعد گرفتار کر لیا گیا. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے پیچھے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے.
خیال رہے کہ سب وے ٹرین سٹیشن میں فرینک رابرٹ جیمز کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے 10 افراد گولیاں لگنے سے زخمی اور 20 کے قریب دیگر لوگ متاثر ہوئے تھے. پولیس حکام نے گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے 50 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا.
نیویارک سب وے فائرنگ میں ملوث ملزم فرینک جیمز کو گرفتار کر لیا گیا
