ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی شادی پر دلہن میک اپ کرنے کی روایت توڑ دی ہے۔
اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ نئی زندگی کے سفر کا آغاز کیا ہے، اس دوران جہاں انہوں نے ہر چیز ایک سے بڑھ کر ایک پہنی ہوئی تھی اور سولہ سنگھار کیا ہوا تھا وہیں دلہنوں کو کیے جانے والے بھاری بھرکم میک کو نظر انداز کر کے نئی روایت قائم کی ہے۔عالیہ بھٹ ایک خوبصورت دلہن بنی تھیں مگر ان کے چہرے پر میک اپ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہے۔
عالیہ بھٹ کے نو میک اپ لک برائیڈ کے چرچے بھارتی میڈیا پر خوب ہو رہے ہیں، عالیہ بھٹ کے بغیر میک اپ کے دلہن بننے پر مداح بھی تعریفیں کر رہے ہیں۔
عالیہ بھٹ نے اپنی شادی پر دلہن میک اپ کرنے کی روایت توڑ دی
