• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میری شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو دعا زہرہ کیسے 18 کی ہو گی ، والد دعا زہرہ

Apr 26, 2022

کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی سے لاہور آنے والی دعا زہرہ کے ویڈیو پیغام کے منظرعام پر آنے کے بعد لڑکی کے والد نے بھی پریس کانفرنس کر ڈالی اور کہا کہ بچی پر دباؤ ڈال کر بیان دلوایا جا رہا ہے ، میری شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو یہ کیسے 18 کی ہو گئی ۔
لڑکی کے والد نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ہمارے بچی کو بلیک میل کیا جا رہا ہو ، جس مولانا کے نکاح پڑھانے کا کہا جا رہا ہے وہ کہتے ہیں انہون نے نکاح پڑھایا ہی نہیں ، میری درخواست ہے کہ بچی کو کراچی لایا جائے ، چاہے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں رکھا جائے ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ نے کہا کہ میں نےاپنی پسندسےظہیراحمدسےشادی کی ، میرےگھروالےزبردستی میری شادی کسی اورسےکرواناچاہتےتھے ، گھروالےمجھےمارتےپیٹتےتھے،کسی نےمجھے اغوانہیں کیا۔
دعا زہرہ نے مزید کہا کہ اپنی مرضی سےگھرسےآئی ہوں کوئی قیمتی سامان ساتھ نہیں لائی، گھروالوں نےمیری عمرغلط بتائی ،میری عمر18سال ہے، خدارا!مجھےتنگ نہ کیاجائے،شوہرکےساتھ بہت خوش ہوں۔