انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی کاروائی۔
انویسٹی گیشن پولیس فیکٹری ایریا نے پراپرٹی ڈیلر منشاء گھمن کو اغوا کے بعد قتل کرنے کی سنگین واردات میں ملوث 3 ملزمان حبیب خان،صہیب خان اور فرید ہمایوں کو گرفتار کر کے نعش برآمد کر لی۔مقتول منشاء نے حبیب خان کے پلاٹ پر قبضہ کر لیا تھا جس کا ملزم حبیب خان کو رنج تھا اور ملزم نے صہیب خان اور فرید ہمایوں کے ساتھ مل کر منشاء گھمن کو قتل کیا اور اس کی نعش کو اپنے ہی گھر میں گڑھا کھود کر دفن کر دیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقتول منشاء گھمن کے خلاف جعل سازی اور فراڈ کے بے شمار مقدمات درج ہیں۔ رپورٹ محمّد طارق بھٹی نیوز ٹائم لاہور
انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی کاروائی۔
