• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گال ٹیسٹ کا چوتھا روز ، 507 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی

Aug 4, 2022

گال (نمائندہ خصوصی) دورہ سری لنکا پرموجود پاکستانی ٹیم دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے جہاں میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے مہمان ٹیم کو 507 کا ہدف دیتے ہوئے اننگز ڈکلیئر کر دی ، پاکستان کی پہلی وکٹ 42 سکور پر گر گئی ۔
507 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عبداللہ شفیق اور امام الحق میدان میں اترے جہاں عبداللہ شفیق 16 رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔
سا سےقبل سری لنکا نے دوسری اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے 91.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی جبکہ اسے گزشتہ اننگز کے 147 رنز کی لیڈ بھی حاصل تھی ۔ اس سے قبل دوسری اننگز میں سری لنکا کی پہلی وکٹ 27 ، دوسری 47،تیسری 59 ،چوتھی 100،پانچویں 117 اور چھٹی 243 کے مجموعی سکور پر گری ۔278 کے سکور پر ساتویں وکٹ گری ۔ سری لنکا کی ساتویں وکٹ 278 کے سکور پر گری ۔ دھاننجیا دسلوا 109 ،کپتان دیمتھ کرونا رتنے 61،اینجلیو میتھیوز 35 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔سری لنکن ٹیم نے دھننجیا دسلوا کے آؤٹ ہونے کے فوری بعد ہی اننگز ڈکلیئر کر دی ۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد نواز نے دو دو جبکہ یاسر شاہ ، نعمان علی اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے ۔
خیال رہے کہ گال کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے چندی مل نے 80، فرنینڈو نے 50، ڈک والا 51 اور میتھیوز نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام نے کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔ عبداللہ دوسری گیند پر فرنینڈو کا نشانہ بنے اور بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے ، امام الحق 32 ،کپتان بابر اعظم 16، وکٹ کیپر محمد رضوان 24 ،فواد عالم 24 ، آغا سلیمان 62 ، محمد نواز 12 ،یاسر شاہ 26 ،حسن علی 21، نعمان علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 ،پرابتھ جے سوریا نے تین ،اسیتھا فرنینڈو اور دھننجیا دسلوا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔