نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف کے انسٹاگرام اکاوٗنٹ کااچانک نام تبدیل ہوگیا،جس کے چند ہی گھنٹوں بعد نام پھر سے کترینہ کیف رکھ دیا گیا۔
تفصلات کے مطابق بالی ووڈ معروف اداکارہ کترینہ کیف سب سے مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔ کترینہ کیف سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 66 ملین سے زائد ہے۔حال ہی میں کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنا نام بدل کر “کامیڈیاماڈریٹز “کر دیا جس کے بعد مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے۔
تاہم اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر نام تبدیل کرکے پھر سے کترینہ کیف کر دیا ہے لیکن اچانک نام تبدیل ہونے سےمداح سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ شاید اداکارہ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔اداکارہ کترینہ نے ابھی تک نام تبدیل کرنے پر کوئی وضاحت نہیں دی۔
کترینہ کیف کا انسٹاگرام پر اچانک سے نام تبدیل ہو گیا ،مداح پریشان
