اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے اور گرفتاریوں سے متعلق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں ، آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں ، اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رانا ثناء اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ آپ کولینے کے دینے پڑ جائیں ، بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیل ہوئی ہے آپ فیصل آباد نہیں گئے ، بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے ۔
رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں، آپ تھانہ کوہسار کے SHO ہیں اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں، بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیلُ ہوئ آپ فیصل آباد نہیں گئے بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے:) https://t.co/dzAvH7W49a
خیال رہے کہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہے مگر یہ ان کا سیاسی سسٹنٹ ہوگا، ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا اسے گرفتار کرینگے ۔
رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں ، وزیر داخلہ کے بیان پر فواد چودھری کا رد عمل
