• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سیکیورٹی پر تعینات بھارتی پولیس افسران کو مقابلہ حسن میں جلوے بکھیرنا مہنگا پڑ گیا

Aug 7, 2022

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت ریاست تامل ناڈو کے ایک مقابلہ حسن میں پولیس افسران کو ریمپ پر واک کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں 5 پولیس افسران کو پولیس افسر کے کردار پر فلمائے گئے ایک گانے پر ریمپ پر واک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہونے والی اس انوکھی ریمپ واک پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے نوٹس لیتے ہوئے ایک سینیئر پولیس افسر سمیت پانچوں افسران کا تبادلہ کر دیا۔ پانچوں افسران کو بیوٹی مقابلوں کے دوران سکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا جہاں مقابلہ حسن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے ان سے اصرار کیا کہ وہ ریمپ پر واک کریں۔
پولیس افسران کی ڈیوٹی کے دوران ریمپ پر واک کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ افسران نے پانچوں افسران کو سزا دیتے ہوئے ان کا تبادلہ کر دیا ہے۔