• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چین نے آبنائے تائیوان میں فوجی مشقیں باقاعدگی سے کرنے کا اعلان کردیا

Aug 8, 2022

بیجنگ(نمائندہ خصوصی)چین نے آبنائے تائیوان کے مشرق میں فوجی مشقیں باقاعدگی سے کرنے کا اعلان کردیا۔
چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین آبنائے تائیوان کے مشرق میں اب باقاعدہ فوجی مشقیں کیا کرے گا۔خیال رہے کہ چین نے پچھلے ہفتے امریکی اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی کے متنازع دورہ تائیوان پر آبنائے تائیوان کے مشرق میں فوجی مشقیں شروع کی تھیں۔