کابل (نمائندہ خصوصی)کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر عمر خالد خراسانی اپنے دوساتھیوں سمیت بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں تاہم سرکاری سطح پر اس خبر کی تاحال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے، عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی خبر غیر ملکی میڈیا میں گردش کر رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ”گندھارا“ اور ” دی سن “ کی رپورٹ کے مطابق عمر خالد خراسانی اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ضلع برمل میں گاڑی پر سفر کر رہے تھے جو کہ صوبہ پکتیکا میں ہے ، دوران سفر ان کی گاڑی سڑک پر لگی آئی ای ڈی سے ٹکرائی اور زور دار دھماکے میں تینوں کمانڈر ہلاک ہو گئے ۔ عمر خالد خراسانی کے ساتھ اس وقت گاڑی میں حافظ دولت اور مفتی حسن سوا ر تھے ۔بتایا جاتا ہے کہ عمر خالد خراسانی اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا ۔