زیورخ (نمائندہ خصوصی) فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا )نے بھارتی فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی ہے،بھارت انڈر 17 ویمن فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی سے بھی محروم ہو گیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن میں غیر ضروری اور بیرونی مداخلت کے باعث رکنیت کو معطل کیا ہے ،فیفا حکام کا کہنا ہے کہ فٹبال فیڈریشن کی منتخب باڈی کے سپرد کیے جانے تک بھارت کی رکنیت معطل رہے گی۔
واضح رہے کہ پابندی کی وجہ سے بھارت اکتوبر میں انڈر 17 ویمن ورلڈ کپ کی میزبانی نہیں کرسکے گا، جو کہ اس سال 11 سے 30 اکتوبر تک کھیلا جانا تھا ،آل انڈیا فٹبال فیڈریشن پر 85 سالہ تاریخ میں پہلی بار پابندی لگائی گئی ہے۔
فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی
