• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

توشہ خانہ کی تفصیلات مانگنے پر عمران خان کہتے ہیں قومی سلامتی کو خطرہ ہے،محسن شاہنواز رانجھا

Aug 18, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات چھپائیں، توشہ خانہ کی تفصیلات مانگنے پر کہتے ہیں قومی سلامی کو خطرہ ہے۔

نجی ٹی وی “سماء”کے مطابق عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کم داموں میں خرید کر مہنگے فروخت کیے،کتنی گری ہوئی بات ہے تحفہ لیکر بیچنا،عمران خان نے تحائف بیچنے سے پاکستان کی پوری دنیا میں رسوائی ہوئی۔