اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئر مین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )عمران خان کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست شہری محمد ساجد نے دائر کی ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں، عمران خان نے بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔
رپور ٹ کے مطابق درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے بیٹی ٹیریان سے متعلق تردید کرتے تھے، عمران خان اب ٹیریان سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے، عمران خان جانتے ہیں ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں ،درخواست گزار کے مطابق عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے، عمران خان سے پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟ اور انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر
