• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پمز میڈیکل بورڈ کا پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی سی ٹی پلمونری انجیوگرافی کرانے کا فیصلہ

Aug 20, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پمز میڈیکل بورڈ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے سانس میں دشواری کی شکایت کے باعث پی ٹی آئی رہنما کی سی ٹی پلمونری انجیوگرافی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی “سماء “کے مطابق اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں قید پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پمز میں زیرعلاج ہیں، ان کے تمام ٹیسٹ نارمل آنے کے باوجود ان کی جانب سانس میں تکلیف کی شکايت ہے جس پر پمز میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی سی ٹی پلمونری انجیوگرافی کرانے کا فیصلہ کیا ہے،میڈیکل بورڈ کے مطابق شہباز گل کا بلڈ پریشر،ٹمپریچر اور دیگر معائنہ وقت پر کیا جا رہا ہے، سی ٹی پی اے کی تشخیص کے بعد دواؤں میں ردوبدل کا فیصلہ ہوگا۔