نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ سینئر اداکار نیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے یہ خوشخبری خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ۔اداکارہ نے ایک نوٹ میں بتایا ہے کہ “انکے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے” ۔اداکارہ سونم اور ان کے شوہر نےسب کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ” 20 اگست کو ہمارے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، تمام ڈاکٹروں، نرسوں، دوستوں اور خاندان کا شکریہ جنہوں نے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیا۔ یہ صرف آغاز ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہماری زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے”۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سونم کپور کو مبارکباد اور ننھےمہمان کیلئے نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی مئی 2018ء میں ہوئی تھی، سونم کپور کے ہاں 4 سال بعد پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔
سونم کپور اداکار انیل کپور اور سنیتا کپور کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔