• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نا اہلی کیلئے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

Aug 22, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران کان کی نا اہلی کے لئے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری محمد ساجد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں عمران خان نے الیکشن کمیشن سے کچھ معلومات چھپائیں ہیں، وہ کون سی معلومات ہیں ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے اپنے دو بیٹے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کئے مگر بیٹی کا ذکر نہیں کیا ، عمران خان پہلے اپنی بیٹے سے متعلق تردید کرتے تھے مگر اب اس سوال کا جواب نہیں دیتے ۔

شہری کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان جانتے ہیں ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں ، عمران خان پارٹی سربراہ سمیت پبلک آفس کا کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتے ، ان سے استفسار کیا جائے کہ ان پر آرٹیکل 62 ایف ون کا اطلاق کیوں نہیں ہوتا۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔