• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یہ 17 جولائی کے ضمنی انتخابات سے خوفزدہ ہوئے تھے، کل کراچی میں پھر پی ٹی آئی جیت گئی ، اسد عمر

Aug 22, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ یہ لوگ 17 جولائی کے پنجاب کے ضمنی انتخابات سے خوفزدہ ہوئے تھے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے مگر کل پھر کراچی میں پی ٹی آئی جیت گئی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 11 ستمبر کو الیکشن آرہا ہے جبکہ 25 ستمبر کو عمران خان اکیلا 9 حلقوں سے ان تمام جماعتوں کے خلاف الیکشن لڑے گا، جہاں جہاں الیکشن ہوگا وہاں سے اب ایک ہی جواب آئے گا کہ قوم ان کے خلاف فیصلہ کر بیٹھی ہے ۔ اب یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں غیر سیاسی طریقے سے روکا جائے ۔

ایک صحافی نے پوچھا کہ اگر عمران خان کو ضمانت نہیں ملتی تو کیا وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے پشاور جائیں گے جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ یہ مقدمہ ہے ہی کچھ نہیں ، یہ مسئلہ جلد ہی حل ہو ائے گا۔ ایک اور صحافی نے سوال پوچھا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا تو ان کے ساتھی اور کارکن گرفتاریاں دینے کو تیار ہیں جس پر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ، کل سب نے دیکھا کہ ہم نے کوئی کال نہیں دی لیکن بنی گالہ جانے کیلئے سارا پاکستان رات کو نکل آیا تھا ۔